دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول : میرا کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

Meera

Meera

دہلی (جیوڈیسک) دہلی میں ہونے والا 7 روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچا، پاکستانی اداکارہ میرا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب دلی کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، اختتامی تقریب میں فلم، آرٹ، ادب، فوٹوگرافی اور فیشن کے شعبوں میں 28 ایوارڈز دیے گئے۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستانی اداکارہ میرا کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ ملنے کے بعد میرا کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے انہیں بھارت کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔