ملتان میں شدید دھند ، حد نگاہ سو میٹر رہ گئی ، پروازوں کا شیڈول متاثر

fog

fog

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شدید دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں اور حد نگاہ بھی سو میٹر رہ گئی ہے، اس حوالے سے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کی وجہ سے ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ اور یہاں سے ٹیک آف کرنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔