لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے ۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلیا میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔
وسیم اکرم نے بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ بیٹی کا باپ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے یہ خوشخبری سوشل ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم کی شادی گزشتہ سال 12 اگست کو آسٹریلوی خاتون شنیرا سے ہوئی تھی ۔ اس سے قبل بھی وسیم اکرم کی شادی پاکستانی سائیکلوجسٹ ہما سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔