کراچی (جیوڈیسک) جہاں پٹرول و ڈیزل کچھ سستا ہوا تو عوا م کی جیب کیلئے اب دودھ بھاری پڑنے لگا ہے۔ ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں یکدم 10 روپے اضافہ کردیا گیا۔
کراچی ریٹیلرز گروسرز گروپ کے جنرل سیکررٹی فرید قریشی نے بتایا کہ ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 110 سے بڑھا کر 120 روپے لیٹر کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل اور بجلی کے نرخ کم ہونے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے تھی لیکن کمپنی کی جانب سے کوئی جواز بتائے دودھ کے نرخ بڑھا دیئے گئے۔