کوئٹہ : مشترکہ سرچ آپریشن میں 4 مشتبہ افراد گرفتار

Quetta Search Operation

Quetta Search Operation

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس اور فرنٹئیر کور بلوچستان نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ایس پی سریاب عمران کے مطابق سرچ آپریشن سریاب کے علاقے کلی سمالانی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

جس میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن سے مزید پوچھ گجھ کی جارہی ہے۔