اسلام آباد ایرپورٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، افریقی باشندہ گرفتار

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افریقی باشندے کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایرپورٹ پر نجی ایر لائن سے براستہ دوحہ جنوبی افریقا جانے والے ایک نائجرین باشندے سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس نے منشیات سے بھرے کیپسول نگل رکھے ہیں

حکام نے افریقی شہری کے پیٹ سے 18 کیپسول اگلوا لئے جن میں ہیروئن بھری ہوئی تھی۔ ایرپورٹ حکام نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے جس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔