جشن ربیع النور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شاہ فیصل کالونی بقہ نور بن گیا شاہراہوں اور گلیوں میں چراغاں ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات جاری

کراچی (خصوصی رپورٹ)جشن ربیع النور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاہ فیصل کالونی بقہ نور بن گیا تمام شاہراہیں اور گلیوں میں چراغ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور علاقائی مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے شاہراہوں اور عمارتوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر برقی قمقموں ،سبز جھنڈوں ،جھنڈیوں اور استقبالیہ بینرز سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں محافل میلاد کی اجتماع گاہوں ،مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے جلوسوں کے روٹس پر حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری

انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پرشاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود تھے دورے کے موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل کالونی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اس موقع پر علماء اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر حفاظتی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا رکن قومی اسمبلی نے علماء اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحد ہوکر دہشت گردی اور لاقانونیت کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائیگا انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے

وہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیںاس موقع پر رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے متعلقہ اداروں سے کہاکہ محافل میلاد کی اجتماع گاہوں ،مساجد و امام بارگاہوں اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موثر انتظامات کئے جائیں ،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو علاقائی مسائل سے ماحول کی فراہمی کے لئے انتظامات برق رفتاری کے ساتھ جاری ہے جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ شاہراہوں کی استرکاری کے حوالے سے کام انجام دیئے جارہے ہیں انشا اللہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بلدیہ کورنگی کے جانب سے عوام کو مثالی ماحول فراہم کیا جائیگا۔

Iqbal Muhammad Ali Khan

Iqbal Muhammad Ali Khan