گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں جنم لے رہی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو گرانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک متحد سیاسی جماعت ہے۔ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔