لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی پابندی کے باعث محمد حفیظ آل راؤنڈر سے صرف بیٹسمین رہ گئے ہیں۔
اس مشکوک بولنگ ایکشن کے داغ کو دھونے کے لیے وہ بھارت روانہ ہو رہے ہیں جس کے لیے انہیں ویزہ مل گیا ہے۔ ان کے بولنگ ایکشن کا غیر سرکاری ٹیسٹ 3 جنوری کو شیڈول ہے۔ جس کا نتیجہ آنے کے بعد ان کے بولنگ ایکشن پر کام ہو گا۔ 7 جنوری کو ممکنہ طور پر ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
جس سے پہلے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو کلین چٹ دلانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی کے پابندی کے دوسرے شکار سعید اجمل ورلڈکپ سے خود کو محروم کر چکے ہیں۔