مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، بینظیر بھٹو شہید جیسے شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، بینظیر بھٹوکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔
ان خیالات کا اظہارٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی کی حلقہ این اے138 ناصرہ میئو نے بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز بھی پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہے جس نے ملک کی تاریخ میں جمہوری انداز سے برسر اقتدار 5سال کی مدت پوری کی اور آئندہ بھی اس روایت کو بدستور قائم رکھنے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں کیساتھ عملی تعاون کو یقینی بنایا یہی وجہ ہے کہ ہمارے قائدین جمہوریت کو قائم رکھنے کے مقاصد میں موجودہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور جمہوریت کو کسی سازش کا خطرہ نہیں۔