دہشت گردی کیخلاف علماء و مشائخ سیمینار

راولپنڈی( خصوصی رپورٹ )پاکستان سُنی تحریک کے تحت دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والے شہداء اورغازیانِ ملت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ ”علماء ومشائخ سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے سُنی تحریک کے مرکزی رہنماشاداب رضانقشبندی نے کہا کہ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیرہوچکاہے۔اگرآج دہشت گردوں کو شکست نہ دی گئی تو آنیوالی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جہاد میں حکومت اورافواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔آرمی چیف حکم کریں لاکھوں سُنّی نوجوان جانیں نچھاورکرنے کیلئے تیار ہیں۔نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر پابندی کااصولی فیصلہ خوش آئندہے، الیکشن کمیشن ایسی جماعتوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کرے۔دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو خون میں نہلاکربربریت کی انتہاکردی۔ سانحہ پشاور کے ننھے شہیدوں کو گواہ بناکر عہدکرتے ہیں کہ طالبان کے حامیوں کو برقعوں میں چھپنے نہیں دیں گے۔حکومت فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فری ہینڈ دے۔

فوجی عدالتوں کے ذریعے قاتلوں کو جلد سزائیں دے کر50 ہزارسے زائدشہداء کے خون کا قصاص لیاجائے۔2015ء کو سرکاری سطح پر ” فروغ امن ” کا سال قرار دیا جائے۔حکومت طالبان کے فکری توڑ کیلئے تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء پر مشتمل بورڈ قائم کرے۔ دہشتگردی کے خاتمے کی قومی جنگ میں حکومت نے کوئی یوٹرن لیاتوپھر ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے۔حکمرانوں کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے۔درگاہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیرسعادت علی شاہ نے کہا کہ طالبان اورانکے مددگاردونوں قومی مجرم ہیں ،مولوی عبد العزیز سمیت طالبان کے ہر حامی ، ہمدرد اور معاون کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کارملک بھر میں پھیلایاجائے۔اور اُن 10فیصد مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

اسلام آباد علماء کونسل کے صدرڈاکٹرظفراقبال جلالی نے کہا کہ ممتاز قادری کو قاتل کہنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ممتازحسین قادری نے ایک گستاخ رسولۖ کو جہنم واصل کیاتھا۔ان کا عمل اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ ہمارا اول روز سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ غازی ممتاز قادری کا وفاقی مقدمہ شرعی عدالت میں چلایا جائے مگر اس پر آج تک سپریم کورٹ اور حکومت نے کان نہیں دھرے۔ تحفظ ناموس رسالت ۖ کیلئے قوم کاہر فردممتازقادری جیساجذبہ رکھتاہے۔شباب اسلامی پاکستان کے سربراہ مفتی حنیف قریشی نے کہا کہ توہین رسالتۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیاکی سب سے بڑی دہشت گردی ہے،توہین رسالتۖ کے مجرموں کی سزاپر فوری عملدرآمدکیاجائے۔ غازی ممتازحسین قادری قاتل نہیں بلکہ ناموسِ رسالت ۖ کا مجاہدہے۔

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہرجلسے جلسوس میں ممتازقادری کی رہائی کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ڈویژنل صدرسُنی تحریک مفتی لیاقت علی رضوی،تنظیم المدارس اہلسنّت پنجاب کے ناظم پیر سید عنایت الحق شاہ، پیرسرکارجی آف گلشن آباد، پیرمحمودحسین شاہ آف کلرسیداں، علامہ شاہد محمود عباسی، صاحبزادہ اخلاق جلالی، علامہ شفیق قادری، حافظ محمدحسین ، صاحبزادہ خالدمحمودضیائ،صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال، ملک عبدالرئوف، حاجی طارق محمود سمیت دیگرعلماء ومشائخ اورقائدین اہلسنّت نے کہا کہ منبر و محراب کی قوت استعمال کرکے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اہل سنت کے ہر مدرسے ، مسجد اور خانقاہ سے طالبان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

”علماء ومشائخ سیمینار” میں منظورکی گئیقراردادیں: (1)۔لال مسجدملک میں انتہاپسندی کا سب سے بڑا مرکز بن چکی ہے۔ لال مسجد سے امت کو تقسیم کرنے اور دہشت گردوں کی سپورٹ کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔ لال مسجد والوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے۔مولوی عبدالعزیز وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کر حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے۔ ریاست کے باغی عبدالعزیز کوگرفتار کر کے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ 2) (۔ملک میں قتال کی تبلیغ کرنے والے سانحہ پشاور کے ذمہ دار ہیں۔ مینار پاکستان کے اجتماع میں قتال کے فروغ کی ترغیب دیکرسابق امیر جماعت اسلامی منور حسن نے نہ صرف شریعت اسلامی کو مسخ کرکے پیش کیابلکہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی بھی کی اس لیے ان کے خلاف اقدام قتل کیلئے اکسانے اور آئین پاکستان سے بغاوت کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

3) (۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پاکستان کے ہی نہیںبلکہ پوری دنیا کے سب سے بہادر جنرل ہیں۔ جنہوں نے دہشتگردوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پاکستان کی پوری قوم جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(4) ۔پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے کچھ رہنمائوں کی جانب سے ممتاز قادری کو پھانسی دینے کا بیان آیا ہے، جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ممتازقادری دہشتگردنہیں بلکہ عاشق رسول ۖ ہے۔ممتاز قادری کو پھانسی دینا تو دور کی بات ان پر کوئی آنچ بھی آئی تو پھر اس کی ذمہ دار خود حکومت ہوگی۔

(5) ۔طالبان اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں ۔طالبان پاکستان میں مکتی باہنی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ جنو بی پنجاب دو سرا وزیر ستان بن چکا ہے۔ جنو بی پنجاب میں انتہا پسندی کے اڈے ختم کئے جائیں ۔

(6) ۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ربیع الاوّل کے آغازمیں اہلسنّت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے لیکن ہم میلادمنانے نے بازنہیں آئیں گے۔شہرقائد میں سنی تحریک سمیت تمام اہلسنّت کے کارکنوں کو کسی بھی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔ حکومت عیدمیلادالنبیۖ کے جلسے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ سُنی تحریک کے ٹائون انچارج عبدالقادرشاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیاجائے ۔
0334/0311-5178390

Ulma Mashaikh

Ulma Mashaikh