ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی ناقص حکومتی کارکردگی کا ثبوت ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دہشتگردی کے خاتمے کی جانب سنجیدہ و مستحسن اقدام ہے لیکن اس بات کی ضمانت لازم ہے کہ ان عدالتوں کو ماضی کی طرح سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور فوجی عدالتوں کو جمہوریت کیلئے آمریت کا ہتھیار بنانے کی روایت کا خاتمہ کرکے دہشتگردی کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ان عدالتوں کا استعمال کی روایت کو فروغ دیا جائے گا۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بر وقت انصاف فراہم کرنے اور عوام کی جان و مال کے قاتلوں سمیت ریاست کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے والی مکمل طور پر غےر جانبدار عدالتوں کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے جبکہ ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر تاسف و افسوس ظاہر کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ صرف افسوسناک ہی نہیں بلکہ فکر انگیز بھی ہے اور آگ پر قابو پانے میں تاخیر کے باعث ہونے والا نقصان اس بات کو ثابت کررہا ہے

میگا سٹی میں حکومتی کارکردگی و انتظامات اس قدر ناقص ہیں کہ کسی بھی حادثے یا ناگہانی آفت کی صورت ہم بلا نقصاب اس پر قابو پانے کی صلاحیت سے محروم ہیں جس کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف تادیبی کاروائی ناگزیر ہے مگر ہمیشہ کی طرح شاید اس بار بھی سیاسی مفادات ایسا نہ ہونے دیں کیونکہ بولٹن مارکیٹ آتشزدگی اور تھر میں قحط و اموات کے ذمہ داران بھی اب تک بے نقاب ہونے کے باوجود قانون کی دست و شکنجے سے محفوظ ایوان اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔