گجرات کی خبریں 29/12/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 22سویں نیشنل تن شن کان کراٹے چیمپئن 2014ء اختتام پذیر ہو گئی ۔ گورنمنٹ ایلمنٹری کالج گجرات میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ 26,27,28دسمبر تین دن جاری رہی جس کی صدارت محمد بشیر بٹ صدر پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن نے کی ۔ جبکہ آرگنائرنگ سیکرٹری ڈاکٹر شکیل سرور خان اور ننجا ماسٹر شکیلہ خاں تھی اس موقع پر لاہور ‘ سیالکوٹ ‘ گوجرانوالہ ‘ راولپنڈی ‘ سرگودھا ‘ ننکانہ صاحب ‘ فیصل آباد’ پشاور ‘ ملتان ‘ لکی مروت ودیگر مقامات سے 3سو سے زائد خواتین و مرد کھلاڑیوں آفیشلز ریفرز نے شرکت کی ۔ جن کی رہائش و کھانے کا شاندار انتظام کیا گیا۔ اور قیمتی انعامات و تحائف دیئے گئے ۔ جنرل سیکرٹری پاکستان شوتو کان فیڈریشن عنایت اللہ ‘ چیئر مین پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن عقیل احمد جمیل ‘ ڈائریکٹر شوکت جھنڈیر ‘ جنرل سیکرٹری محمد امجد ‘ ڈویژن سیکرٹری راجہ نوید ودیگر نے بھرپور شرکت کی ۔ گولڈ میڈل ‘ سلور میڈل ‘ برائون میڈلز اور ٹرافیاں دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن کا اجلاس الشفیع ہوٹل گجرات میں منعقد ہوا ‘ جس کی صدارت محمد بشیر بٹ مرکزی صدر نے کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال سے پاکستان تن شن کان فیڈریشن نیشنل (گرلز و بوائز ) کراٹے چیمپئن شپ سے علیحدہ جونیئر (کیڈٹ ) ججز کورسز صوبائی و نیشنل چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر شکیل سرور ‘ شکیلہ خان ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ عنایت اللہ ‘ عقیل احمد جمیل ‘ شوکت جھنڈیر ‘ محمد امجد ‘ رانا نوید احمد ‘ منور حسین بھٹی لاہور ‘ اکرم خان لاہور ‘ شہزاد احمد سیالکوٹ ‘ چاند جاوید بٹ گوجرانوالہ ‘ علی عمران لاہور ‘ پرویز اقبال راولپنڈی ‘ ادریس بٹ گوجرانوالہ ‘ علی مرتضیٰ سرگودھا ‘ پرویز اقبال روالپنڈی ‘ عدیل افضل لاہور ‘ عاقب منیر لاہور ‘ محمد نعیم ننکانہ صاحب ‘ وحید اشرف گوجرانوالہ ‘ محمد فیاض لاہور ‘ حافظ محمد عبداللہ لاہور ‘ محمد ارشد جنگ ‘ چوہدری محمد حسین ملتان ‘ ناز راولپنڈی ‘ سعید فضل الرحمن پشاور ‘ محمد طاہر لکی مروت ‘ عبدالجبار گوجرانوالہ ‘ فرحان چیمہ لاہور ‘ معصومہ ملک سیالکوٹ ‘ ظل نورین سیالکوٹ ‘ عائشہ اختر سیالکوٹ ‘ تاج رحمانی فیصل آباد ‘ محمد عمر لاہور و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ اور ہر سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ‘ ان خیالات کا اظہار حاجی ناصر محمود نے گزشتہ روز پاکستان تن شن کان کراٹے چیمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کوششوں سے ہر سطح پر کھیلوں کا فروغ ہو رہا ہے ‘ اور نوجوانوں میں کھیلوں کے بارے میں شعور بیدار ہو رہا ہے ‘ گجرات میں بھی لاکھوں روپے کی مالیت جمنازیم تعمیر کیا جا رہا ہے ‘ تاکہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ‘ اور انہیں آگے آنے کا موقع مل سکے۔ گجرات جمنازیم میں انڈور کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں ‘ ممبر صوبائی حاجی عمران ظفر نے کہا کہ میں پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن کے صدر بشیر بٹ اور آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر شکیل سرور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے شاندار انداز میں اس تقریب کا انعقاد کیا ۔ اور پاکستان بھر سے کھلاڑیوں کو گجرات آنے کا موقع دیا ‘ یہ کاوشیں قابل تحسین ہیں ‘ اور ہمیں چاہیے کہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں جو نئی نسل کی بہتری کا خیال رکھتے ہیں ‘ صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز مہر ثاقب اسحق نے کہا کہ گجرات کیلئے یہ بات باعث فخر ہے کہ یہاں پر پاکستان بھر سے کھلاڑی آئے اور یہ تقریب منعقد ہوئی’ ہم ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تعاون کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر بشیر بٹ صدر تن شن کان کراٹے فیڈریشن نے کہا کہ یہ تقریب نوجوانوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کیلئے میں ڈاکٹر شکیل سرور اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوں ۔ ڈاکٹر شکیل سرور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ اس موقع پر سید عباس شاہ ‘ خالد محمود گھمن ‘ خالد پرویز بٹ’ سید اظہر حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) قائد اعظم اور آج کا پاکستان سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام آج 29دسمبر 2014ء بروز سوموار دن تین بجے حافظ نواب دین ہائوس ‘ طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں ” قائداعظم اور آج کا پاکستان ” کے موضع پر ایک فکری نشست منعقد ہوگی ‘ فکری نشست سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ ‘ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ‘ ممتاز دانشور چیئر مین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم ضلع گجرات افتخار بھٹہ اور صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑ اظہار خیال کرینگے ‘ فکری نشست میں سٹیزن فرنٹ سپریم کونسل کے اراکین ‘ سٹیزن فرنٹ سٹی و ضلع گجرات کے عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ کے علاوہ گجرات کے ممتاز دانشور شرکت کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ہم نے اپنے کسٹمرز سے جو وعدہ کیا اللہ تبارک تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُس ہمیشہ پورا کیا ہے ان خیالات کا اظہار رضا موٹرز کے چیف ایگزیکٹو مہر عثمان عرف بائوشاری نے اپنی پہلی لکی کمیٹی ختم ہونے پر مدنی پلازہ رحمان شہید روڈ گجرات میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنے لکی کمیٹی کے تمام 429ممبران کو 30ماہ پورے ہونے پر وعدہ کے مطابق نئے ہنڈا 70موٹرسائیکل دے رہے ہیں اور اپنے کسٹمرز کے اصرار پر 2ہزار روپے ماہوار لکی کمیٹی کا آغاز بھی کر دیا ہے کوئی بھی نیا یا پرانا کسٹمردو ہزار روپے ماہانہ دیکر ہنڈا موٹرسائیکل کی قرعہ اندازی میںشامل ہو سکتا ہے ‘ تقریب سے بائو شاری کے برادران مہر عامر علی ‘ مہر سکندر اور مہر آصف نے بھی خطاب کیا اور اپنے کسٹمرز میں موٹرسائیکلیں تقسیم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) صاف گوئی جمہوریت پسندی اصولوں کی پاسداری خوداری جیسی خصوصیات نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنایا وہ تاریخی اعتبار اور کردار و عمل کے حوالے سے برصغیر کے تمام لیڈروں میں منفرد شخصیت کے حامل ہیں ‘ تشکیل پاکستان اُنکی آئینی اور قانونی جدوجہد کا ثمر ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز صحافی اور قانون دان اصغر علی گھرال نے حلقہ ارباب شعور گجرات کے زیر اہتمام بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر تحریک پاکستان کے کارکن میاں رشید احمد ٹھیکیدار مرحوم کی رہائشگاہ پر مجلس مذاکرہ بعنوان قائداعظم اور آج کا پاکستان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت نے درست کردار ادا نہیں کیا ہے آج ملک میں ریفرنڈم ہو تو زیادہ ووٹ راحیل شریف کو ملیں گے ‘ کیونکہ اُنکی قیادت میں مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف بھرپور بلا تفریق کارروائی کر رہی ہیں ‘ جبکہ ملک کے سیاسی گروہ اور جماعتیں آج بھی ملکی دشمن کے خلاف کوئی کارروائی کرنے اور انکا کھل کر نام لینے سے گریزاں ہیں ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ قائداعظم نے مسلم قومیت کے حقوق کے حوالہ سے انگریزوں اور کانگریس کے خلاف بھرپور آئینی اور قانونی جدوجہد کی تاکہ مسلمانوں کو انگریزوں اور ہندوئوں کی جبریت سے نجات دلائی جا سکتی تحریک پاکستان کے دوران جن جماعتوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی ‘ آج انہیں کی نظریات کی پیروکار فکر ی جماعتیں اور گروہ ہماری ریاست کے خلاف بر سر پیکار ہیں’ انکی مسلح کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی شہید ہو چکے ہیں اور سانحہ پشاور ہماری تاریخ کا المناک واقعہ ہے جس سے دہشت گردی کی جنگ کے بارے میں اُسکو غیر ملکی جنگ کہنے والوں کے بیاینہ میں تبدیلی آئی ہے ‘ تمام سیاسی قیادت دہشت گردوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنانے کیلئے متحد ہوئی ہے ‘ ملک کی موجودہ بحرانی کیفیات کا تعلق بنیاد پرستی سے زیادہ مسلکی ہے کیونکہ ہر گروہ اپنی مرضظی کا اسلامی نظام نافذ کرنا اور انکار کرنے والوں قابل گردن زنی قرار دیتا ہے ‘ ایسی صورتحال سے نکلنے کیلئے قائداعظم کے نظریات اور رول ماڈل سے رہنمائی لینی چاہئے ‘ جس کا ماٹور اور جمہوری نظام ہے جس نے سیکولرازم سے جنم لیا ہے ‘ ہم پاکستان میں غیر مسلموں کو برداشت کر رہے ہیں ‘ تو اپنے کلمہ گو بھائیوں کے خلاف نفرت کرنے اور گلے کاٹنے کا کوئی جواز نہیں ہے ‘ قوم کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردی کی عفریت سے نجات حاصل کرنا ہوگی ‘ ممتاز سماجی اور سیاسی رہنما سید باقر رضوی نے کہا کہ ہم قائداعظم کے انسانی حقوق اور فلاحی ریاست کے قیام کے تصور سے ہٹ چکے ہیں ‘ ہماری قیادتوں نے اپنے مفادات کے حصول کیلئے داخلی اور خارجی پالیسیوں کو تشکیل دیا جس کے نتیجہ میںہم آج اندرونی خانہ جنگی سے دو چار ہیں اور مسائل کے حل کیلئے اپنے فکری اتحادیوں کو ناراض کرنے سے گریزاں ہیں’ ہم نے طالبان سے مذاکرات کے نام پر قیمتی وقت ضائع کیا اور آج اسکی کامیابی کے دعوے دار منظر عام سے غائب ہیں’ انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگی ہنگامی کابینہ بنانے کی ضرورت ہے ‘ جو کہ معاملات کے حل کیلئے ماہرین کی مشاورت سے فوج کی مدد سے انقلابی اقدامات کرے ‘ ممتاز ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر وسیم بیگ مرزا نے کہا قائداعظم نے عقل اور فکری دلائل کے ذریعہ پاکستان کو یقینی بنایا وہ جذباتی انسان نہیں تھے ‘ وہ پاکستان کو دنیا ئے اسلام کیلئے اول حاصل دریاست بنانا چاہتے تھے ‘ چوہدری علی ابرار جوڑا صدر سٹیزن فرنٹ نے کہا ہمارے راہنمائوں نے ڈپلومیٹک تعلقات بہتر نہیں بنائے ہیں ‘ ہماری سرحدوں پر دشمن ہے ‘ تو اسکے فکری حامی ہمارے اندر موجود ہیں جو کہ یہاں پر فکری انتشار میں اضافہ کر رہے ہیں ‘ قائداعظم کے نظریات محدود چند لوگوں تک موجود ہیں ‘ ہم نے ایٹم بم تو بنا لیا مگر لوگوں کے بنیادی مسائل جہالت ‘ غربت اور معاشی محاذوں پر کچھ نہیں کیا ‘ ہمیں تعلیمی نظام کی بہتری کی طرف فوکس کرنا ہوگا ۔ ممتاز سماجی اور سیاسی رضا خالد پرویز منگا نے کہا ہم نے قومی یکجہتی کی خاطر کام کرنا کی بجائے مسلکی لسانی اور علاقائی مسائل کو اُبھارا ہے ہمیں فرقہ پرستی کے خاتمہ کیلئے ذہنوں میں تبدیلی کے ساتھ انصاف پر مبنی معاشی اور سماجی نظام قائم کرنا ہوگا ۔ تقریب کے میزبان میاں عمران رشید نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ‘ جنہوں نے انکے والد کے ساتھ ہمیشہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے ‘ تقریب سے نثار الدین ساجد راٹھور ‘ خالد بن منور نے بھی مذاکرہ میں حصہ لیا ‘ محفل مشاعرہ میں بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ سانحہ پشاور کے حوالہ سے پڑھی گئی نظموں نے ماحول کو سوگوار بنا دیا کلام سنانے والوں میں تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے پروفیسر سیف الرحمن سیفی ‘ احسان فیصل کنجاہی ‘ منیر کنجاہی ‘ ڈاکٹر ثاقب آکاش سندھو ‘ارشد بھٹی بھی شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ملک میں پنشنرز کو سینئر سٹیزن تو کہا جاتا ہے مگر حکومتی سطح پر انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی ‘ یوٹیلٹی بلزمیں مسلسل اضافے اور مہنگائی نے اُن کی زندگی اجیرن کر دی ہے ‘ ملکی ترقی میں اپنی عمر کا بڑا حصہ دینے کے باوجود کوئی اُن کی خدمات کا اعتراف کرنے کو تیار نہیں’ وہ اپنی زندگی کی گاڑی جس مشکل سے کھینچ رہے ہیں اُ کا ملک کے حکمرانوں کو ذرا بھی احساس نہیں ہے ارباب اختیار ایسے اقدامات کرتے ہیں جس کی وجہ سے پنشنرز اس دنیا سے جلد رخصت ہوں اور پنشن کی شکل میں ہونے والا خرچہ بچ جائے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ‘ پنجاب گورنمنٹ پنشنرز فرنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ‘ گزشتہ ڈیڑھ سال سے فرنٹ نے پنشنرز کے مسائل کو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانے کیلئے بھرپور کوششیں کیں اور اُن کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ‘ آج سے کچھ عرصہ قبل تک پنشن کا کمیوٹڈ پوریشن دس سال بعد بحال ہو جاتا تھا ‘ مگر سابقہ دور حکومت میں اُسے بڑھا کر پندرہ سال کر دیا گیا بد قسمتی سے اس فیصلے پر ہمارے کسی سیاسی راہنما یا منتخب نمائندے نے آواز بلند نہیں کی 2009ء میں لاہور ہائی کورٹ نے پنشنرز کے کمیوٹنڈپورشن کو ریٹائرمنٹ کے پندرہ سال بعد تمام اضافہ جات کے ساتھ ادا کرنے کا حکم دیا ‘ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ پنجاب سروسز ٹریبونل ‘ وفاقی سروسز ٹربیونل اور بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح حکم جاری کیا ‘ پنجاب گورنمنٹ پنشنرز فرنٹ نے بذریعہ خط و کتابت اور پریس حکام سے مسلسل رابطہ رکھا اور آخر 11مارچ 2013ء کو جنرل نوٹیفکیشن جاری ہو گیا جس پر عمل درآمد یکم جولائی 2013ء سے ہوگا’ صوبائی محتسب پنجاب کی جانب سے مورخہ 22اپریل 2013ء کو محکمہ خزانہ پنجاب کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی چٹھی جلد نوٹیفکیشن جاری کر دے گی اور ان پنشنرز کو بھی فائدہ دیا جائے جنہوں نے پری میچورپنشن لی اور اور پندرہ سال پنشن مکمل کی ۔ملازمت کے آغاز سے ریٹائرمنٹ تک سرکاری ملازم کی تنخواہ سے گروپ انشورنس کی مد میں ماہوار کٹوتی کی جاتی ہے ‘ مگر ریٹائرمنٹ پر ملازم کو کچھ نہیں دیا جاتا ‘ البتہ اگر کوئی ریٹائرڈ ملازم ایک مقررہ وقت میں فوت ہو جائے تو اس کے وارثوں کو کچھ رقم دی جاتی ہے ۔ پنجاب گورنمنٹ پنشنرز فرنٹ نے یہ معاملہ حکام کے سامنے اٹھایا ہے اور اس پر حوصلہ افزائی کارروائی کی اُمید ہے ‘ کیونکہ یہ ہماری ذاتی رقم ہے اس کو بمعہ منافع واپس کیا جائے ‘ حکومت پنجاب کے بہبود فنڈ بورڈ سے صوبائی ملازمین اور پنشنرز کیلئے بچوں کی شادی ‘ تعلیمی وظائف ‘ تجہیز و تکفین اور محکمانہ مالی امداد کیلئے جو رقم دی جاتی ہے وہ مہنگائی کے اس دور میں انتہائی ناکافی ہے ‘ موجودہ حالات میں اس پر ہر سال نظر ثانی کی ضرورت ہے ‘ بہود فنڈ بورڈ میں پنشنر کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ وہ بورڈمیٹنگ میں پنشنرز کے حقوق کا بہتر طور پر تحفظ کر سکیں اور پندرہ سال والی پابندی ختم کی جائے ۔ ہر سال پنشن میں اضافہ اگر اس پنشن کی بجائے نیٹ پنشن پر دیا جاتا ہے ‘ پنشنرز کی جانب سے مسلسل احتجاج کے باوجود مرکزی حکومت کے ارباب اختیار اس مطالبہ کو نظر انداز کر رہے ہیں ‘ جو کہ پنشنرز کے ساتھ ظلم اور صریحانا نا انصافی ہے ۔ حکومت فوت پسندہ ملازمین کی پنشن مکمل جاری رکھ کر یعنی کٹوتی نہ کر کے بیوائوں ‘ یتیموں کی دعائیں حاصل کرے ‘ اور ان لوگوں کو مزید پریشانیوں سے بچا کر ثواب دارین نیک نامی حاصل حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت اور حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکار کے مرشد حضرت پیر سید امام شاہ آستانہ عالیہ چنڈا شریف کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا دربار سے کانواں والی سرکار پر عظیم الشان تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ پہلی نشست زیر صدارت سجادہ نشین سائیں اختر حسین منعقد ہوئی ‘ جس میں تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نعت رسول مقبول ۖ گلفام علی نقشبندی ‘خاقان قلندری ‘ حسن علی اختر نے پیش کیا ۔ ممتاز عالم دین عالم محمد شاہد چشتی نے اولیاء کرام کی فضلیت کے حوالہ سے مفصل خطاب کیا ۔ بعدازاں دربار سائیں کانواں والی سرکار ‘ دربار سائیں رانجھا سرکار اور دربار سائیں انور سرکار پر روایتی انداز میں ڈھولوں کی تھاپ کے سائے میں چادر چڑھائی گئی ‘ راجہ محمد نعیم نے ہدیہ نعت و درودو سلام پیش کیا ۔ جس کے بعداز نماز عشاء محفل سماع زیر صدارت گدی نشین سائیں اختر حسین منعقد ہوئی ‘ مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی تھے ‘ ملک کی عظیم قول فیض علی فیضی اور چاند افضل اٹاویوالا نے ساری رات سماع کے رنگ پیش کئے ۔ پولیس کی بھری نفری تعینات تھی ‘ سائیں ساجد حسین کی نگرانی میں لنگر کا وسیع انتظام تھا ۔ شوکت آف برکت پکوان ہائوس کی طرف سے شرکاء کیلئے گرم گرم جلبیوں اور چائے کاانتظام تھا ‘ ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیس بند، بجلی بند، پانی بند یہی ہے حکومت کی کارکردگی ؟ خدیجہ عمر فاروقی
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ گیس بند بجلی بند، پانی بندکیا یہی ہے حکومت کی کارکردگی ؟بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد فوراً اضافہ عوام کا استحصال اور عوام سے مذاق کے مترادف ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کا ریلیف عوام کو بجلی قیمتوں میں مذید کمی کرکے دیا جانا چاہیے تھا لیکن حکمرانوں نے اس کے برعکس کیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیااور اب آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس کی قیمتوں میں64فیصد اضافہ کی نوید سنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران بیڈ گورننس کے باعث اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لیے عوامی مفاد کو قربان نہ کریں ۔خدیجہ عمرفاروقی نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں پہلے بجلی بند اور اب گیس بند کرکے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ؟گیس کی عدم فراہمی کے باعث خواتین کھانا کیسے پکائیں حکمران اس کا جواب دیں؟گھریلو صارفین کی گیس بند ہونے سے بچے بھوکے سو رہے ہیں جبکہ مرد کھانا کھائے بغیر اپنے کاموں پر جارہے ہیں، حکمران عوام کو فاقوں پر مجبور کررہے ہیںپاکستان کو زمانہ غار کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مہر ثاقب اسحاق نے ممتاز تاجر رہنما و مرکزی انجمن تاجران گجرات کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید اختر اعوان کو گجرات چیمبر آف کامرس میں بہترین خدمات کی بنا ء پر اسٹینڈنگ کمیٹی ایف آئی اے کا چیئرمین اور نوجوان تاجر رہنما عمر ارشد کو وائس چیئرمین مقرر کردیا ہے اور ان کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے یاد رہے کہ ملک جاوید اختر اعوان نے بطور تاجررہنما اور جنرل سیکرٹری تاجر برادری کی بے پناء خدمت کی ہے انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پرکام شروع کردیا ہے ملک جاوید اختر اعوان کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایف آئی اے اور عمر ارشد کو وائس چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایف آئی اے کا عہدہ ملنے پرضلع بھر کی تاجربرادری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جاویداختر اعوان اور عمر ارشد کا گجرات چیمبر آف کامرس میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایف آئی اے بننا ان کی اعلیٰ صلاحیتو ں کا اعتراف ہے تاجربرادری نے اس امید کاا ظہار کیا ہے کہ ملک جاوید اختر اعوان اورعمر ارشد پہلے سے زیادہ اپنے تاجر بھائیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی نیک نامی میں اضافہ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی آج جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری ایک روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کے مطابق اب یہ کھلی کچہری 30دسمبر بروز منگل دن 12بجے جلالپور جٹاں میں منعقد ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) انجمن طلبہ اسلام شادیوال کی طرف سے قصبہ شادیوال میں گذشتہ جمعة المبارک ”یوم مذمت”کے طور پر منایا گیا علاقہ بھر کی جامع مساجد میں مذمتی قرار داد یں پیش کی گئیں جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ پشاور میں بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر ملوث افراد ومذمتی اداروں کو نشان عبرت بنادیا جائے ایک قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے قیام واستحکام کے خلاف سرگرم عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور وطن عزیز کی غیور پاک آرمی کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بسنے والوں کے خلاف بھی موثر اور فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اے ٹی آئی شادیوال کے پلیٹ فارم سے جمعہ اجتماعات میں یہ قرار داد بھی پیش کی گئی کہ حکومتی وسیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسے تمام افارد گروہوں اور اداروں کے خلاف کاروائی میں لائی جائے جو نوع بہ نوع لبادوں میں سرکاری مراعات کے مزے بھی لے رہے ہیں اور وطن عزیز کی بقا وسالمیت سے کھیلنے والوں کے لئے بھی نرم گوشتہ رکھتے ہیں آخر میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلبہ اساتذہ پاک فوج کے جوان اور دیگر کیلئے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ایلیٹ فورس نے جلالپورجٹاں روڈ پر چھاپہ مار کر تین خطرناک افغانیوں کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے گرفتار ہونے والے افغانیوں کے بارے میں اطلاع تھی کہ ان کا تعلق کسی جہادی تنظیم سے بتایا جاتا ہے پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کی تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) انچارج گرین ٹاؤن چوکی احمد نواز نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کے قبضہ سے 30بور ناجائز پسٹل برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر نے بتایا ہے کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی آج مورخہ 29دسمبر کو جلالپورجٹاں میں لگنے والی کھلی کچہری کو ملتوی کردیا ہے نئی تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ماہنامہ پاکستان سپیشل پرسن اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو لالہ جی سعیداقبال مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی’ اے سی کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب اور پی ایس او ندیم بٹ صحیح معنوں میں معذور افراد کی بحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں انہوں نے کہا ڈی سی او گجرات سے پہلے بھی ملاقات کے دوران سرکاری دفاتر کے باہر معذور افراد کیلئے ریمپ بنوانے کیلئے درخواست کی تھی مگر وہ ابھی تک پوری نہیں ہوئی لالہ جی سعید مرزا نے کہا کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور شجاع قطب بھٹی ذاتی دلچسپی لے کر سرکاری دفاتر کے باہر معذور افراد کیلئے جلد از جلد ریمپ تعمیر کروائیں تاکہ معذور افراد کو سرکاری دفاتر میں آنے جانے کیلئے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں انہیں نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ انہیں بھی مختلف کمیٹیوں میں نمائندگی دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کمیونٹی کے ممتاز رہنما اور ممتاز کاروباری شخصیت رانا مظہر جاوید ایک ماہ کے دورہ پر پاکستان گجرات پہنچ گئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر گذشتہ روز رانا مظہر جاوید کا دوست احباب اور عزیز واقارب نے شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کمیونٹی کے ممتاز رہنما رانا مظہر جاوید کے والدین اوراور نوجوان صحافی رانا رضوان کی دادی اور دادا جان کا سالانہ ختم پاک گذشتہ روز انکی رہائش گاہ محلہ فیض مصطفی میں پڑھا گیا جس میں ملک کے نامور نعت خواں اور مذہبی سکالر علامہ مولانا عرفان احمد قادری نے حقوق والدین پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے بعد حضور ولادت باسعادت اور جشن عید میلاد النبیۖ پر بھی خصوصی خطاب کیا اس موقع پر ختم پاک میں علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی جس میں سابق ناظم چوہدری سلیم کمبوہ’امجد راجپوت’ شیخ افتخار احمد ‘سہیل انور بٹ’ عرفان بٹ ڈالڈا گھی’ سید علی نثار شاہ’ سید کاظم شاہ’ چوہدری مظہر ‘ وحید مراد مرزا’ شیخ محمد انور نئی بات’رانا سلیم’ میاں وسیم صادق شادیوال’ رانا محمد اکرم’ رانا انتظار احمد’ رانا سلیم’ رانا منظور’ رانا اللہ رکھا’ رانا محبوب شیخوپورہ’ رانا ساجد’ اکرام بٹ’ حاجی رزاق’ مرزا اسلام دین’ مرزا حنیف’ مرزا عثمان نقشبندی’ رانا سعید’ رانا عظمت’ رانا سہیل’رانا مجیب الرحمن’ رانا مشتاق’ رانا علی حسن’ماسٹر اشرف’ رانا عبداللہ’ رانا غلمان احمد’ رانا عبید الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گرین ٹاؤن پولیس چوکی نے فیس بک سے موبائل لے کر لڑکیوں کو تنگ کرنے اور انکی آئی ڈی پر گندی تصویریںاپ لوڈ(UPLOAD)کرکے بلیک میل کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن چوکی کے انچارج احمد نواز نے چوہدری محمد اختر ولد محمد خاں کی رپورٹ پر محمد رمضان ولد دوست محمدامام مسجد گلبر گ کالونی اور شمشاد ولد محمد ارشد سکنہ دھارو کوٹ کے خلاف فیس بک کی آئی ڈی سے موبائل لے کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )تھانہ کنجاہ کے علاقہ میںچوری کی وارداتیںعروج پرعوام عدم تحفظ کاشکار تفصیلات کے مطابق جھیورانوالی کے رہائشی اعجازاحمدکے گھرسے ملزما ن محمداسلم ساکن شیخوپورہ ،کنیز بی بی ساکن سلطان پورہ تحصیل بھلوال ضلع سرگودھامبینہ طورپرایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقدی اورتین تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے کنجا ہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ مچھیانہ کے قریب ٹھیکیدارمحمداشرف کے ڈیرہ سے نامعلوم چور25kvبجلی کاٹرانسفارمراورڈاکٹرشکوراحمدکے ڈیری فارم سے 50kvکاٹرانسفارمرچوری کرکے لے گئے ۔