یونان (جیوڈیسک) یونان سے اٹلی جانے والی ایک بڑی کشتی میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے ، سمندر میں چھلانگ لگانے سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔
نارمن اٹلانٹک نامی کشتی مغربی یونان کے پیٹراز ساحل سے اٹلی کی بندرگاہ اینکونا جا رہی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی، حکام کے مطابق دو سو اکیس افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو سو ستاون اب بھی کشتی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ایک شخص سمندر میں چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل کا سامنا ہے۔ کشتی میں یونان، اٹلی، ترکی، البانیا، جرمنی اور دیگر ممالک کے شہری سوار ہیں۔