امریکی صدر کا افغانستان میں آپریشن کے اختتام پر نیٹو کو خراج تحسین

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے افغانستان میں باضابطہ آپریشن کے اختتام پر نیٹو افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انھوں تنبیہ کی کہ افغانستان تا حال ایک خطرناک ملک ہےصدر اوباما نے کابل ملٹری ہیڈ کوارٹر میں افغانستان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کی افغان فورسز کے حوالے کرنے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں امریکا اور اسکی اتحادی افواج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کی عظیم قربانیوں کے باعث امریکی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔صدر اوباما نے افغانستان میں خدمات انجام دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سلیوٹ پیش کیا۔