کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے لکڑی کے گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر حکام کے مطابق کولنگ کا عمل آج دن بھر جاری رہے گا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 60 فائٹرز جائے واقعہ پر مصروف ہیں۔ آگ سے 86 عمارتیں ، 28 گودام اور سو سے زائد گھر جل کر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 30 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ سے متاثرین کی امداد کا کام جاری ہے جبکہ سرکاری طور پر متاثرین کی امداد کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔
ٹمبر مارکیٹ ایسو سی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے آج مارکیٹ مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔