کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر اور نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ “کے پہلے مرحلے میں ینگ تغلق لیاری نے مد مقابل آزاد الیون ملیر کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے جمیل نے کھیل کے 34ویں اور عبید اللہ نے 41ویں منٹ اور نذیر احمد نے 57ویں منٹ میں اسکور کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میںپھول پتی اسٹار ڈسٹرکٹ سائوتھ نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت دلچسپ مقابلے کے بعد مسلم اسٹار ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 1-0سے شکست دیدی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر وقفے وقفے سے حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں پھول پتی اسٹار کے محمد خالد نے کھیل کے پہلے ہاف میں خوبصورت گقول اسکور کیا اور شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول۔
آج گلشن اسپورٹس کا مقابلہ چنیسر بلو سے ہوگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض انیس اختر ،عمر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ سراج الدین طالب اور عدنان نے انجام دیئے جبکہ محمد غلام 4thریفری تھے میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔