فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے، حافظ طاہر جمیل میاں

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کاقیام خوش آئند ہے ملکی تقدیر سے کھیلنے والوں کو سبق سکھانے کیلئے سخت قدم اٹھانے سے بھی دریغ کرنا چاہئے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مائوں کی گودیں اجاڑنے والے درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔دہشت گردی کے خاتمے تک عوام جہاد جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے دہشت گردوںنے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف سیہ پالائی دیوار بن چکی ہے ملک کو پر امن بنانے کیلئے کوئی رقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںلازوال قربانیاں دیں دہشت گردی اپنی سفاکانہ کارروائیوں کے ذریعے ہمارا حوصلہ کمزور نہیں کر سکتے۔

سانحہ پشاور نے تمام سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو ایک سٹیج پر متحد کردیا ہے ہماری پاک فوج ودیگر قانون ساز ادارے پوری ذمہ داری کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مصروف عمل ہیں اور پوری قوم میاںنواز شریف کے ساتھ مل کر پاکستان کو خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے۔