ہری پور: پولیس اور حساس اداروں کی کاروائی، 150 غیر ملکی گرفتار

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) زیر حراست افراد کا تعلق وزیرستان، کوئٹہ، افغانستان سمیت دیگر علاقوں سے ہے۔ حراست میں لئے گے تمام افراد کو کھلابٹ ٹاؤن شپ کے تھانہ سے کوٹ نجیب اللہ تھانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے منگل باغ کا قریبی ساتھی رحمت االلہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ ان گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام کے لئے کوئی بھی قانونی دستاویزات موجود نہیں ہے۔ ان سے تفتیش اور نشاندہی پر مزید کاروائیاں کریں گیں۔

گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گی افراد سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔