چارسدہ (جیوڈیسک) سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہو گی جبکہ محمد عامر کے لئے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی سائیڈ نے 2،3 ماہ کے دوران سخت کرکٹ کھیلی، اب پینٹنگولر کپ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔ قومی ٹیم کی بدقسمتی ہے کہ میگا ایونٹ سے پہلے سعید اجمل بولنگ ایکشن کے سبب مشکل میں پڑگئے، ماضی میں ان کا کارکردگی شاندار رہی، میگا ایونٹ میں ٹاپ آف اسپنر کی کمی محسوس ہوگی۔
سینئر بیٹسمین نے مزید کہاکہ پاکستان کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے مگر اس وقت کئی کھلاڑی انجریز کا شکارہیں، اس کے باوجود اگر پلیئرز مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں تو ٹیم میگا ایونٹ کا سیمی فائنل یا فائنل ضرور کھیلے گی۔ محمد عامر کے لئے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہو گا۔