پی آئی اے جنوری میں مزید 5 جہاز بیڑے میں شامل کرے گی

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے جنوری میں مزید پانچ A-320 جہاز اپنے بیڑے میں شامل کرے گی جبکہ مارچ تک 777 بوئنگ طیارے بھی لیز پر لئے جانے کا امکان ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پانچ A-320 جہاز 4 جنوری کو ملیں گے جو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوں گے۔ پی آئی اے نے نئے طیارے 5 سے 7 سال کی لیز پر حاصل کیے ہیں اور ان پر قومی ایئرلائن کا اپنا عملہ ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی ایئرلائن 777 بوئنگ طیارے لیز پر لینے کے لئے بھی مختلف کمپنیوں سے مذاکرات کررہی ہے جو مارچ تک پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

پی آئی اے کے کل 35 طیاروں میں سے اس وقت 27 فنکشنل ہیں، فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت سے ان ممالک میں پی آئی اے کی سروس بحال ہو جائے گی جن ممالک نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔