خیبر ایجنسی میں 33 معزوروں میں وئیل چیرز تقسیم کی گئی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے ایم این اے الحاج شاہ جی گل نے 33 معزوروں میں وئیل چیرز تقسیم کی۔

حلقہ این اے 45 کے ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل نے خیبر ایجنسی کے 33 معذوروں میں وئیل چیرز تقسیم کی۔

معذوروں کے لئے وئیل چیرز پاکستان بیت المال نے فراہم کئے تھے۔ معذوروں میں وئیل چیرز کی تقسیم کے موقع پر علاقے کی معذوروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

الحاج شاہ جی گل نے اس موقع پر کہا کہ خیبر ایجنسی کے تمام معذوروں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔