ملتان : نامعلوم افراد کی پی ایم اے کے صدر کی گاڑی پر فائرنگ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) کچہری چوک کے قریب پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر شاہد راؤ اپنے کلینک سے واپس گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، تاہم ڈاکٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے کھول اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈکٹر شاہد کو ڈرانے کے لیئے ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ڈاکٹر شاہد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔