غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور شراب برآمد، متعدد افراد گرفتار

Arrested

Arrested

حافظ آباد (جیوڈیسک) غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور شراب برآمد کرکے پولیس نے متعدد افراد گرفتار کرلئے۔ سیالکوٹ میں پولیس نے عمر حمید، شاہد، ظفر اقبال، لیاقت علی، شفقت اور جمیل سے ایک ایک پستول، ذیشان سے 450 گرام بھکی، قذافی سے 1340 گرام پوست، کرامت سے 1200 گرام بھکی، لقمان سے 1135 گرام پوست، شہزاد سے 1165 گرام پوست، ذیشان سے 110 گرام چرس، حیدر سے 3 بوتل شراب، محسن سے 4 بوتل شراب اور اشفاق سے 5 بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

موضع کالا گھمناں میں رقم کے تنازع پرسلمیٰ بی بی کو تشدد کر کے زخمی کر نے کے الزام میں الیاس اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ موضع دریا پور میں واردات کی نیت سے بیٹھے عمران ،انیس اور تصدق سے تین پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔تتلے عالی پولیس نے محمد فیصل اور عمیر سے 15 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ گکھڑ منڈی پولیس نے چھا پہ مار کر محمد ندیم، عثمان، حماد اور یاسین کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے داؤ پر لگی رقم 4500 روپے سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسکہ میں کالج روڈ کے فیضان عرفان کی 58 کنال 12 مرلہ اراضی دھوکہ دہی سے ہتھیانے پر خرم وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شاہد’غلام محموداور فیاض علی کے ڈیرہ سے 140 بوتل شراب ہونے پر ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ حافظ آباد میں شاہد محمود آرائیں کا اپنے ہمسائیوں سے نالی کا تنازع تھا۔ گزشتہ روز دوبارہ تکرار ہو گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے 5 ملزمان مرتضی، مصطفی اور حمید وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 کو گرفتار کر لیا۔