سندھ ہائی کورٹ : گنے کی قیمت کم کرنے کی درخواست مسترد

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں شوگر ملز مالکان کی گنے کی قیمت کم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی ہے اور گنے کی مقرر کردہ قیمت برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نے شوگر ملز مالکان کی گنے کی قیمت کم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی اور درخواست پر حکم امتناع ختم کرتے ہوئے گنے کی کرشنگ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پر چینی کی قیمت بڑھانے کے لئے دباو نہیں ڈالا جاسکتا۔

عدالت نے گنے کی قیمت 182 روپے فی من برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ شوگر ملز مالکان نے گنے کی قیمت کم کرنے یا چینی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت میں شوگر ملزمالکان کی گنےکی قیمت کم کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا۔