جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے لاپتا طیارے ائر ایشیا کے چیف ایگزیکٹو افسر نے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ائر ایشیا کے سی ای او ٹونی فرنانڈس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ لاپتا طیارے کی انشورنس کا معاملہ آگے پیش کردیا گیا ہے اور تمام مسافروں کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا جائے گا۔
ہم اس بارے میں انڈونیشا کے قوانین پر عمل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی گزشتہ 13برسوں سے مسافروں کی خدمت کررہی ہے اور آج تک کسی حادثے میں کسی بھی مسافر کی جان نہیں گئی۔
تاہم پھر بھی اس بات کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ ایئرلائن محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشورنس معاملات حل ہونے کے بعد لاپتا طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کردیا جائے گا۔