نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دائود ابراہیم کی گرفتاری کیلئے اسامہ کیخلاف امریکی طرز کا آپریشن کیا جائے۔
شیوسینا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دائود ابراہیم اور حافظ سعید پاکستان میں سیاسی سرپرستی میں سکون سے رہ رہے ہیں۔
بھارت کو اس حقیقت کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایسے خطرناک لوگوں کو پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک پناہ نہیں دے سکتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت بار بار پاکستان سے ان خطرناک ملزموں کو حوالے کرنے کی درخواست کرچکا ہے تاہم پاکستان نہ صرف ان ملزموں کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار کر رہا ہے بلکہ ان کی ملک میں موجودگی کا اعتراف بھی نہیں کر رہا۔
بھارتی حکومت کو اب ان ملزموں کی گرفتاری کیلئے اسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے جس کا امریکہ نے اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کیلئے کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب بھارت پاکستان کو مزید وقت دینے کی بجائے اس حوالے سے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔