بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے پر پولنگ کل ہو گی

Elections

Elections

کوئٹہ (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے مطابق 6 سو 13 مخصوص نشستوں کے لیے ایک ہزار 4 سو 82 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ کوئٹہ کی 20 مخصوص نشستوں پر 168 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

انتخابات کے لیے کوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ بیلٹ پیرز اور دیگر سامان آج شام تک پہنچا دیا جائے گا۔

پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گا۔

مجموعی طور پر صوبے کی1486 نشستیں ہیں جن میں کسان کی 769 جبکہ مزدور کی نشستوں کی تعداد379 ہے۔ واضح رہے کہ 390 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔