فیصل آباد: سول ہسپتال سے اغواء ڈھائی ماہ کا بچہ بازیاب

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے الہی آباد کی رہائشی خاتون نازیہ چار روز قبل سول ہسپتال میں اپنے ڈھائی ماہ کے بچے شہزاد کیساتھ آئی جہاں ایک نامعلوم خاتون ماں سے بچہ لے کر فرار ہو گئی۔

آج علی الصبح ایک رکشا ڈرائیور گھر والوں کو بچہ دینے پہنچ گیا جس کی اطلاع تھانہ سول لائن کو دی گئی۔ پولیس نے رکشا ڈرائیور کر گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے اغواء میں چند قریبی رشتہ دار بھی ملوث تھے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔