کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ امت مسلمہ پہلے ہی پارہ پارہ ہے کسی کے خلاف بھی فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔ بچوں اور عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں۔
دہشت گردی کرنے والے طالبان کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا ظالم کو ظالم کہا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ابھی تک آتشزدگی کا شکار ٹمبر مارکیٹ کا دورہ نہیں کیا۔
ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگی یا لگائی گئی؟ پتا لگانا چاہیے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج طالبان، داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہی ہے۔