سال 2015 کے استقبال کے لیے بالی وڈ ستارے بھی تیار

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور اداکار ہریتھک روشن اپنے اہل وایال کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں دبئی میں منائیں گے۔

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے دوست اداکار رنویر سنگھ نئے سال کی چھٹیوں کو مالدیپ میں انجوائے کریں گے۔

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینا کیف نئے سال کی چھٹیوں کے لیے لندن کی پرواز پکڑ چکی ہیں جہاں انہیں ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور جوائن کریں گے۔

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار سدارتھ ملوترا نئے سال کی خوشیاں نیو یارک میں منائیں گے۔ بالی وڈ کے نواب اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینا کپور خان نئے سال کی پہلی شام کو سویٹزر لینڈ میں گزاریں گے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نئے سال کے موقع پر گوا میں اپنے اہل و ایال اور ساتھی اداکار رندیپ ہودا کے ساتھ ہوں گی جبکہ ادارہ جیکولین فرنینڈس نئے سال کی چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے گھر والوں کے پاس بحرین کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنے اہل و ایال کے ساتھ جنوبی افریقہ میں اہلیہ کے جنم دن کو منانے میں مصروف ہیں وہ نئے سال کی خوشیاں بھی وہیں منائیں گے۔