بیجنگ (جیوڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ای میل سروس ’’جی میل‘‘ کو چین میں بلاک کردیا۔ دنیائے انٹرنیٹ پر حکمرانی کرنے والے سرچ انجن ’’گوگل‘‘ کی ای میل سروس ’’جی میل‘‘ کو چین میں بلاک کردیا گیا۔
چین میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے سرگرم گروپ ’’گریٹ فائر‘‘ کے مطابق چین میں گزشتہ روز بڑی تعداد میں جی میل ویب ایڈریسز کو بلاک کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکومت گوگل کو ملک سے بے دخل کرنے اور اس کی بیرون ملک مارکیٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
جبکہ گوگل کمپنی نے اپنی سروسز ٹریفک کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ چین میں جی میل کے ٹریفک میں نمایاں کمی آئی ہے ہم نے اس معاملے کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ یہ ہماری غلطی کا نتیجہ نہیںدوسری جانب امریکا نے چین کے اس اقدام پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے سے شفاف اقدامات اٹھائے۔