جرمنی کے کئی شہروں میں برف نے سفید چادر اوڑھ لی

Snowfall

Snowfall

میونخ (جیوڈیسک) کرسمس کے بعد جرمنی کے کئی شہروں میں برفباری نے زور پکڑ لیا ہے۔ کئی شہروں میں سڑکیں، پارک اور عمارتوں سمیت ہر چیز برف میں چھپ گئی ہے۔

جرمنی کا دوسرا بڑا میونخ ائیرپورٹ بھی شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں کئی انچ برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کے باعث پچاس سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

رن وے پر کھڑے جہاز بھی برف کی چادر اوڑھ چکے ہیں۔ ائیرپورٹ کا عملہ رن وے سے برف کے ڈھیر ہٹانے کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔