کینیڈا : ایک شخص نے آٹھ افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی

Canada

Canada

ٹورنٹو (جیوڈیسک) ایڈمنٹن پولیس کے سربراہ راڈ نیچت کے مطابق ہلاکتیں تین مختلف مقامات پر ہوئیں۔

سات لاشیں ایک گھر سے برآمد ہوئیں۔ جن میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ ایک خاتون کی لاش دوسرے مقام سے ملی۔

پولیس چیف نے شبہ ظاہر کیا کہ قاتل نے شہر کے جنوبی حصے میں ایک خاتون کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ اس نے شہر کے شمالی حصے میں سات افراد کو قتل کیا۔

پولیس نے شواہد پر کام کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے فی الحال قاتل کی شناخت ظاہر نہیں کی۔