سلامتی کونسل نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

Security Council

Security Council

نیویارک (جیوڈیسک) سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 8 ووٹ ڈالے گئے۔ امریکا اور آسٹریلیا نے مخالفت کی جبکہ پانچ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کے حق میں چین، فرانس، روس، اردن، لکسمبرگ، چاڈ، ارجنٹینا اور چلی نے ووٹ ڈالے۔ برطانیہ، روانڈا، لیتھونیا، نائجیریا اور جنوبی کوریا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لئے نو ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

اگر فلسطینی ریاست کی قرار داد مطلوبہ ووٹ حاصل کر بھی لیتی تو امریکا کے ویٹو کی وجہ سے مسترد ہو جاتی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کی نمائندہ سمنتھا پاور کا کہنا تھا امریکا نے فلسطین اور اسرائیل میں قیام امن کی جتنی کوششیں کی ہیں دنیا کے کسی ملک نے نہیں کیں۔