پی ٹی آئی اور حکومت ٹی او آرز پر سمجھوتہ کریں:پیپلز پارٹی

Mian Manzoor Ahmed Wattoo

Mian Manzoor Ahmed Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پشاور کے شہدا کا خون حکومت اور تحریک انصاف کو معاف نہیں کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کو ٹرمز آف ریفرنس کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کو TORs پر ضرور کوئی معاہدہ کر لینا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دوبارہ دھرنے کی سیاست شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

انہوں نے دونوں پارٹیوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ TORs پر ضرور سمجھوتہ کریں، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ انارکلی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے پیپلز پارٹی اس واقعہ پر افسردہ ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ پلازوں میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔

پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں سے انحراف کر رہے ہیں۔