حیدر آباد : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) درگاہ سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی روڈ کے قریب ڈاکوؤں نے علاقے میں لوٹ مار کے بعد فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں درگاہ سخی عبد الوہاب پر ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ریکسیو اہلکاروں نے سول اسپتال منتقل کیا۔ جہاں پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہو گیا۔ جسے گرفتار کر کے پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس اہلکار کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی پولیس کے اعلی افسران سول اسپتال حیدر آباد پہنچ گئے۔