حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے: رانا مشہود

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات کا کبھی حصہ نہیں رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام تر فوکس پنجاب کے کونے کونے میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پر مرکوز ہے۔حکومت کے تمام وسائل فروغ تعلیم کے لئے حاضر ہیں کیونکہ تعلیم میں ترقی یافتہ ممالک کے معیار تک پہنچے بغیر پاکستان سے غربت، بے روزگاری اور قابل علاج بیماریوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یہ بات آواز فائونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں لرننگ کانفرنس برائے گرلز ڈراپ آئوٹ فرام سکولز سے خطاب میں کہی۔ وزیر تعلیم نے تعلیمی شعبے میں اچھا کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں گرداب سے نکالنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف آنا ضروری ہے۔