سندھ حکومت بلاتفریق خدمت میں مصروف ہے، ڈاکٹر ارشد

Dr Arshad Mughal

Dr Arshad Mughal

پنوعاقل (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بغیر کسی سیاسی تفریق کے رات دن عوامی خدمت میں مصروف ہے، تھر کی صورتحال اب بہتر ہے، میڈیا حکومت کی مثبت کارکردگی بھی دکھائے، کراچی میں لگنے والی آگ پر ایک سیاسی پارٹی سیاست کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار اانہوں نے پریس کلب پنو عاقل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، تمام اراکین اسمبلی کو قائم علی شاہ پر مکمل اعتماد ہے، اگر وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی بھی گئی تو ناکام ہوجائے گی، سندھ کی صورتحال لیاقت جتوئی اور ارباب غلام رحیم کے دور سے بہتر ہے، پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے، اس کے خاتمے کی باتیں کرنے والے آج خود ختم ہوگئے، ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ پریس کلب پنو عاقل کے تعمیراتی کام کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی جائے گی۔