کھیل کود کے دوران 8 بچے گر کر زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) گھروں کی چھتوں سے گرنے کے باعث 8 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینال ٹائون میں ڈیڑھ سالہ فہد، 16 ج ب میں 2 سالہ مہوش، مہندی محلہ میں 3 سالہ عیشا، گلبرگ میں 3 سالہ عبداللہ، سمن آباد میں 3 سالہ زینب، اقبال کالونی میں 5 سالہ حسن، جیلانی پورہ میں ایک سالہ نور اور پرتاب نگر میں 2 سالہ زینب کھیلتے ہوئے چھتوں سے گر کر زخمی ہو گئے۔ ہسپتال میں متاثرہ بچوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔