راولپنڈی (جیوڈیسک) سویٹس شاپس بیکرز اورسموسہ سینٹر سے کھانے پینے کے 19 نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے۔ شرافت کیفے پشاور روڈاور کھا نا پینا ریسٹورنٹ کو غیر معیاری صفائی پر شعبہ فوڈکنٹرول کے عملے نے ِ سیل کر دیا۔ بینک روڈصدر، مین پشاور روڈ، آدڑہ نزد آر اے بازار، عزیزآباد اور دھمیال روڈاحمد آباد کے علاقوں میں 103 بغیر لائسنس کے کاروبار کرنے والے مالکان کو نوٹس دیئے گئے۔
لائسنس کے اجراء کیلئے مختلف علاقوں سے کاروبار کرنے والوں کی 16 درخواستیں موصول ہوئیں، 11 کو لائسنس جاری کیے گئے۔ مین پشاور روڈنزد چوہڑ چوک کے علاقے سے سویٹس شاپس بیکرز اورسموسہ سینٹر سے کھانے پینے کے 19 نمونہ جات حاصل کیے گئے جو ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری لاہور میں بھیجے گئے۔