کینٹ کے علاقوں میں غیر قانونی ورکشاپوں کیخلاف کارروائی

Workshops

Workshops

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کینٹ کے علاقوں سے غیر قانونی ورکشاپوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران 33 انجن اور 2 ٹرک سامان ضبط کرلیا۔

احاطہ مٹھو خان صدر سے غیر قانونی ورکشاپوں کے خاتمے اور تجاوزات کے سلسلے میں 33 انجن قبضے میں لے لیے، ٹینچ بھاٹہ اورالٰہ آباد کے علاقوں سے تجاوزات کے سلسلے میں 2 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیاجو راہگیروں کو چلنے اور ٹریفک جام کا باعث تھا۔

کینٹ کے علاقوں کنوائے روڈ سے لیکر قائداعظم کالونی تک غیر قانونی بینرز اور وال چاکنگ کو ختم کیا گیا۔ جس کینٹ کے علاقوں میں خوبصورتی میں خلل آر ہا تھا۔