عالمی منڈیوں کے بعد ملک میں بھی روئی کی قیمتوں میں اضافہ

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) عالمی منڈیوں میں نرخ بڑھنے کے بعد ملک میں بھی روئی کی قیمتیں بڑھ گئیں ، مقامی منڈیوں میں قیمت سو روپے من بڑھ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں روئی پانچ ہزار ، تین سو روپے ، من پر پہنچ گئی، جبکہ سندھ میں قیمت پانچ ہزار ، ایک سو ، پچاس روپے من پرہوگئی ، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق امریکا، چین اور بھارت میں قیمتیں بڑھنے کے سبب ملک میں بھی روئی کے نرخ بڑھے ، جبکہ معیاری پُھٹی کی آمد میں تاخیر بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔