بھمبر کی خبریں تاریخ : 31-12-2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ زراعت بھمبر کسانوں کے ساتھ ہاتھ کر گیا بلا سود 2,2 لاکھ کے قرضے کا سود محکمہ زراعت کے بجائے کسانوں کو ادا کرنا پڑا سود ادا کیے کسانوں کو ایک سال کا عرصہ گذر گیا محکمہ زراعت ٹس سے مس نہ ہوا کسانوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت بھمبر نے ضلع بھمبر کے کسانوں کو دو ، دو لاکھ روپے کے بلا سود زرعی قرضے دئیے تھے دو لاکھ روپے کے زرعی قرضے پر بینک کا انٹرٹسٹ ( سود ) محکمہ زراعت نے ادا کرنا تھا جبکہ کسانوں نے اصل رقم دو لاکھ روپے واپس جمع کروانی تھی لیکن دو لاکھ روپے قرضہ واپس کرنے پر بینک نے کسانوں سے بیس ہزار روپے سود بھی وصول کر لیا کیونکہ سود کی رقم محکمہ زراعت نے ادا نہ کی تھی جس کی وجہ سے بینک سے کسانوں سے سود کی رقم واپس کر لی سود کی رقم ادا کیے ہوئے کسانوں کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گذر گیا لیکن محکمہ زراعت ابھی تک سود کی کسانوں کو ادا نہیں کر رہا جس پر کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کے ساتھ مذاق بند کر ے زرعی قرضہ بلا سود دینے کے اعلان کے مطابق سود کی رقم کسانوں کو ادا کرے اگر سود کی رقم محکمہ زراعت نہیں دے سکتا تو کسانوں کو سبز باغ دکھانا بند کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف سیاسی و سماجی راہنما پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کے بڑے بھائی سلطان محمود گذشتہ دونوں برطانیہ میں وفات پا گئے تھے جن کی ڈیڈ باڈی گذشتہ روز انکے آبائی گائوں لائی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان گورانکہ میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری چوہدری فیاض اختر، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری ریاض اختر، DHO بھمبر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری، ڈاکٹر محبوب حسین، حاجی خالد محمود چوہدری سمیت عوام علاقہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کی بحالی کیلئے جان کی قربانی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیگی پاکستان کے اندر جمہوریت بھٹو خاندان اورپیپلز پارٹی کی قربانیوں کی بدولت ہے جب تک پیپلز پارٹی کا ایک کارکن بھی زندہ ہے جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نہ ایشیا بلکہ پوری دنیا کی عظیم لیڈ ر تھی ان کو ایک منظم سازش کے تحت عوام اور جمہوریت دشمن قوتوں نے قتل کیا محترمہ کا قتل اصل میں جمہوریت کا قتل تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خاتمہ کیلئے بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کی عظیم قربانیا ں ہیں جن کو ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا آج پاکستان کے اندر جمہوری سیٹ اپ بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کی جان کی قربانی کی بدولت ہے پیپلز پارٹی ملک کے اندر جمہوریت کی محافظ ہے جب تک پیپلز پارٹی کا ایک بھی جیالا زندہ ہے جمہوریت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میلاد کمیٹی بھمبر کے عہدیداران اور ممبران کی ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ملاقات ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عید میلاد النبی کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ میں میلاد کمیٹی بھمبر کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج ہر سال جشن میلاد النبی کے حوالے سے تمام تر انتظامات میلاد کمیٹی کرتی ہے جبکہ ڈی سی آفس میں خوشامدی اور نام نہاد لوگوں کو بلا کر فوٹو سیشن کروایا جاتا ہے میلاد کمیٹی کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی گئی تو خراب حالات کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہو گی تفصیلات کے مطابق میلاد کمیٹی بھمبر کے عہدیداران اور ممبران نے گذشتہ روز صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم مقدم کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال سے ملاقات کی اور ڈی سی آفس میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ میں میلاد کمیٹی بھمبر کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ہر سال بھمبر کے اندر عید میلا دالنبی کے حوالے سے شہر بھر کے اندر تمام تر انتظامات اور پروگرامات کو میلاد کمیٹی سر انجام دیتی ہے جبکہ ڈی سی آفس میں ایسے لوگوں کو میٹنگ میں بلایا جاتا ہے جن کا میلاد کے پروگرام کے حوالے سے کوئی کردار نہیں ہوتا ڈی سی آفس میں ہونیوالے میٹنگز میں خوشامدی اور نام نہاد لوگوں کو بلایا جاتا ہے جو نہ تو کسی تنظیم، جماعت اور کمیتی کے نمائندے ہیں جن کا کام دن بھر سرکاری دفاتر میں افسروں کی تعریفیں اور خوشامدی کرنا ہے ہم کسی بھی نام نہاد میٹنگ کو نہیں مانتے اور نہ ہی کسی کو اپنے پروگرام میں مداخلت کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 12 ربیع الاول کو بھمبر میں میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) کشمیر پریس کلب بھمبر کے سال 2015-2016 کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین چیف الیکشن کمشنر مقرر پولنگ 10 جنوری کو ہو گی تفصیلات کے مطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے سال 2015-2016کے الیکشن کیلئے سنیر صحافی چوہدری خالد حسین کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے الیکشنشیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 4 جنوری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائینگے 6 جنوری کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 7 جنوری کو کاغذات واپسی 8 جنوری کو امیدوار کی حتمی فہرست جاری ہو گی جبکہ 10 جنوری کو صبح 11 بجے سے لیکر 1 بجے تک پولنگ ہو گی اور دن 2 بجے کامیاب امیدوار کا اعلان کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق صدر بار چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ، ضلعی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری PYO چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی PPP چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ، چوہدری ادریس اسلم ایڈووکیٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم نے اپنے اپنے الگ تعزیتی پیغام میں حافظ فضل الرحمن ڈار ایڈووکیٹ کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔