سال کے آخری دن سورج کی کرنوں نے ہر طرف چہل پہل کردی

Sun

Sun

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) سال کے آخری دن سورج کی کرنوں نے ہر طرف چہل پہل کردی۔ کئی روز سے جاری سردی کی لہر نے انسانوں سمیت ہر ذی روح کو پریشان کررکھا تھا۔

سال کے آخری روز صبح سویرے ہی بادلوں کا مقابلہ کرتا سورج بادلوں کے پیچھے سے باہر آکر اپنی آب وتاب سے چمکنے لگا۔ دن 2 بجے تک خوب دھوپ رہی اس دوران لوگوں نے گرم کپڑے جیکٹیں، سویٹر، جرسیاں اتار کر دھوپ کو خوب انجوائے کیا۔

موسمی پھلوں مالٹوں، کنو ، مسمی وغیرہ کا استعمال بڑھ گیاگھروں میںخواتین نے کپڑے دھو کر سکھانے کیلئے چھتوں پر ڈالے ایک طرف جہاں انسانوں نے دھوپ سے لطف اٹھایا وہاں مویشی اور چرند پرند کی چہکار میں اضافہ ہوا فضائوں میں اڑتے ،اٹھکیلیاں کرتے پرندے بھرپور خوشی کا اظہار کررہے تھے۔ دن 3بجے کے قریب ایک بار پھر بادلوں نے سورج کی حدت کو کم کردیا اور ہوا کے چلنے سے موسم ٹھندا ہونا شروع ہوگیا۔