ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹریٹ ملازمین کی ویلفیر کیلئے اقدامات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

Lahore

Lahore

لاہور : پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ویلفیر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹریٹ ملازمین کی ویلفیر کیلئے اقدامات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد اس کا محکمہ کرے گا۔

اسی تقریب میں ملازم کو اس کی بہترین سروسز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسے محکمہ کی طرف سے تعریفی سر ٹیفکیٹ جو کہ محکمہ کے سیکرٹری کا دستخط شدہ ہوگادیا جائے گا یادگاری شیلڈ دی جائے گی جبکہ محکمہ کی طرف سے اسے ایک کارڈ بھی جاری کیا گا جو کہ بحثیت ریٹائر ڈ سرکاری ملازم اس کی شناخت ظاہر کرے گا۔

ان اقدامات کی منظوری پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحریری مطالبے پر چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے اپنی الوداعی تقریب کے دوران دی جس کا بعد ازاں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کا اس نوٹیفکیشن کے اجرا پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔