کروڑ لعل عیسن کی خبریں 31/12/2014

لیہ+کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تاجدار مدینہ، سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیۖ کی عزت و ناموس کے تحفظ کیلئے امیر اہلسنت حضرت خواجہ فقیر محمد نے جو کردار ادا کیا تھا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفیۖ میں آپکی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان ،ملت اسلامیہ اور اہلسنت پر جب بھی کوئی بجلی گری آپ نے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا حضرت خواجہ فقیر محمد کے مشن کی تکمیل کے لیئے مریدین ، عقیدتمند، شمع رسالت ۖ کے پروانو کو میدان عمل میں نکلناہوگا ان خیالا ت کا اظہار اہلسنت کے مرکزی راہنما علامہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے دربار عالیہ پیر بارو شریف پر قل خوانی کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا حضرت خواجہ فقیر محمد عشق رسول کا مظہر تھے اور باطل قوتوں کے سامنے ہمیشہ سینہ تان کر کھڑے رہے ۔ممتا زعالم دین علامہ مفتی شوکت علی سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نازک اور پرفتن دور میں ہمیں بحرانوں سے نکلنے اور دہشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے اور علماء و مشائخ کو چاہیے کہ وہ اپنے حجروں اور خانخواہوں سے باہر نکل کر پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے کردار اد ا کریں اور حضرت خواجہ فقیر محمد کے مشن کی تکمیل کیلئے غیروں سے محبت کی بجائے انکے اسلام و ملک کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں علامہ مفتی عبدالشکور باروی ،مفتی محمد محسن فیضی،صاحبزادہ احسن رضا اعظمی ،صاحبزادہ عبدالمالک ،قاری حبیب اللہ حسنی ودیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے خواجہ فقیر محمد کی دینی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنی پور ی زندگی دین مصطفی ۖ کی تبلیغ ،اہلسنت کی ترویج و اشاعت اور عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے وقف کر رکھی تھی انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دربار عالیہ پیر سواگ شریف کے جانشین حضرت صاحبزادہ احمد حسن نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ فقیر محمدنے ہمیشہ حق کا الم بلند رکھا ملک و قوم اور مسلک اہلسنت کے خلاف کسی بھی تحریک کا مردانہ وار مقابلہ کیا ،اور انکی ذات صرف پاکستان کی نہیں بلکے پورے عالم اسلام کیلئے باعث رحمت تھی ،انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء جلد پر نہیں ہوسکے گا ،قل خوانی میں سابق ایم این اے خواجہ شیرا ز محمود آف تونسہ شریف،صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے ،صاحبزادہ نورالحسن ،صاحبزادہ وسیم الحسن آف سواگ شریف،صاحبزادہ محبوب سلطان آف سلطان باہو،پیر سید ثقلین شاہ بخاری ایم این اے ،سید رفاقت علی شاہ آف جبی شریف ،صاحبزادہ عبدالمعیدسبحانی آف جنجوں شریف،مفتی امیر محمد خان میانوالی ،مہر اعجاز احمد اچلانہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری امور داخلہ ،صاحبزادہ محمد ابراہیم میبل شریف،نواب فیصل خان جبوانہ ایم پی اے جھنگ ،ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ایم این اے ،میاں عمران قریشی ایم پی اے مظفر گڑھ ،سردار آباد ڈوگر ،ملک غضنفر کہاوڑ،اصغر اقبال چھینہ ،مہر حاجی نور محبوب میلوانہ ،ملک عمر علی اولکھ ،ملک عبدالشکور سواگ،صاحبزادہ مسرورالحسن آف مرشد آباد شریف،پیر وقار بلوچ جھنگ ،صاحبزادہ عبدالرحمن الحسنی مرشد آباد شریف،علامہ مفتی الہی بخش ساجد الباری جھنگوی ،عابد انوار علوی ،محی الدین خان سیہڑ،ملک منظور حسین جوتہ کے علاوہ ہزاروں مریدین ،معتقدین ودیگر شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی ۔آخر میں ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ+کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) امیر اہلسنت حضرت خواجہ فقیر محمد کی وفات کے بعد انکے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ حاجی محمد حسن باروی کی بطور سجادہ نشین دستار بندی کر دی گئی ،دستار بندی دربار عالیہ پیر سواگ شریف کے جانشین حضرت صاحبزادہ احمد حسن نے کروائی اس موقع پر نئے سجادہ نشین حضرت خواجہ حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دین مصطفی ۖ کی تبلیغ و اشاعت دینی مدارس کے قیام اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے دینی و دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے علماء و مشائخ کی قیادت میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اور حضرت خواجہ غلام حسن سواگ ،حضرت بارو کریم اور حضرت خواجہ فقیر محمدکے مشن کی تکمیل کیلیئے دن رات ایک کردیں گے اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار دربار حضرت لعل عیسن سے معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی کی قیادت میں دربار شریف پر چادر پوشانی ، قوالی ، نعت خوانی کے بعد عاشقانِ رسولۖ کا بہت بڑا جلوس برآمد ہو گا جو کہ بلدیہ چوک ، چوک بازار جنوبی بازار ، کلمہ چوک ، میلاد چوک ، لیہ روڈ سے ہوتا ہوا جامعہ سعیدیہ رضویہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی سے ملک عبدالشکور سواگ ، امیدوار ایم پی اے چوہدری اطہر مقبول سمیت ہزاروں عاشقان رسولۖ شرکت کریں گے۔ اور مختلف جگہوں پر علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔ آخر میں جامعہ سعیدیہ رضویہ عید گاہ میں محفل میلاد منعقد ہو گی۔ جس میں جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ آخر میں لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔

Layyah News Picture

Layyah News Picture

Layyah News Picture

Layyah News Picture