تلہ گنگ ضلع بنائو کے لئے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ 5 جنوری بروز پیر کو ہو گا

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ ضلع بنائو کے لئے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ 5 جنوری بروز پیر کو ہو گا۔ وائس آف تلہ گنگ کے زیر اہتمام مظاہرہ میں تلہ گنگ کے شہری بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

وائس آف تلہ گنگ کے چیف ایڈیٹر ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف نے انتخابات سے قبل تل ہ گنگ میں ہونے والے جلسہ میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمدنہیں ہوا۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم بلکسر گئے لیکن وہاں بھی تلہ گنگ ضلع کے حوالہ سے خاص پیشرفت نہیں ہوئی۔وائس آف تلہ گنگ کے زیر اہتمام تلہ گنگ ضلع بنائو تحریک کی مضبوطی کے لئے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے لاہور میں مقیم اہلیان تلہ گنگ 03215473472 پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

وائس آف تلہ گنگ کے چیف ایڈیٹر ممتاز اعوان نے اہلیان تلہ گنگ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مظاہرہ میں بھرپور انداز میںشریک ہوں۔

Protest Demonstration

Protest Demonstration