مذاکرات کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی: تحریک انصاف

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی دھاندلی صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کا مسئلہ ہے۔

حکومت سے مذاکرات کیلئے اکیس نشستیں ہوئیں، تحریک انصاف نے لچک کا مظاہرہ کیا تاہم حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔

حکومتی کمیٹی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے لیکن کسی نتیجہ پر نہیں پہنچنا چاہتی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف نہیں ہیں۔ خصوصی عدالتوں کا سیاسی استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

پی ٹی آئی قائدین کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو ناکام نہیں کہہ سکتے تاہم حکومتی رویئے کو دیکھتے ہوئے مذاکرات کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی۔