کراچی (جیوڈیسک) انور مقصود کا کئی دہائیوں پرانا کھیل آنگن ٹیڑھا کا چربہ بھارتی ٹی وی چینل سے ڈرامہ رائیٹرکی اجازت کے بغیر نام تبدیل کرکے 3 جنوری سے پیش کیا جائیگااس کھیل میں پاکستانی اداکار روف لالا اداکار سلیم ناصر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامے کا نام آنگن ٹیڑھا سے تبدیل کر کے ’دی گریٹ انڈین فیملی ڈرامہ‘ رکھا گیا ہے ،ڈرامہ رائیٹر انور مقصود نے کہا کہ اخلاقی طور پر بھارتی ٹی وی چینل نے یہ کام اچھا نہیں کیا مگر میں انھیں معاف کرتا ہوں جس دورمیں ہم زندہ ہیں اس میں معاف کرنا سب سے بہترین سزاہے انھوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہواہے۔
اس طرح کے کام ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں مگر اس بار افسوس اس بات کاہے کہ میرے کھیل کی کہانی کو معمولی سا بھی تبدیل نہیں کیا گیااور نہ ہی مجھ سے اخلاقی طور پر رابطہ کیا واضح رہے انور مقصود کا لکھا ہوا کھیل آنگن ٹیڑھا 1980کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن سے پیش کیا گیا تھا جس میں اداکار معین اختر، اداکار شکیل، بشری انصاری،ارشد محمود، سلیم ناصر، دردانہ بٹ، ودیگر نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ اس کھیل کو تھیٹر کی شکل میں بھی رواں سال پیش کیا جا چکا ہے۔